@shah0000000127251: سانسوں کی مالا پر سمروں نس دن پی کا نام اپنے من کی میں جانوں اور پی کے من کی رام پریم کے رنگ میں ایسے ڈوبی بن گیا ایک ہی روپ شیام کی مالا جپتے جپتے آپ بنی میں شیام پریم پیالہ جب سے پیا ہے جی کا ہے یہ حال انگاروں پر نیند آ جائے کانٹوں پر آرام پیتم کا کچھ دوش نہیں ہے وہ تو ہیں نردوس اپنے آپ سے باتیں کر کے ہو گئی میں بدنام جاگ اٹھتی ہے جب ہردے میں پریم کی سچی جوت اس نگری میں ہو جاتا ہے پیتم کا وشرام جی نے جب سے جان لیا ہے دکھ بھی ہے ان کی دین پاپ سمجھ رکھا ہے میں نے لینا سکھ کا نام پریتم کی نظروں سے گر کر جینا ہے کس کام درشن جل کی پیاسی آنکھیں رو رو کر گئیں سوکھ اندھیاروں میں ڈوب گئے برہن کے صبح و شام#fyp#viral #karsal#sufiism # nisar mohsin kazmi