@thought.soul: کبھی کبھی ہم کسی شخص سے اتنی محبت کر چکے ہوتے ہیں کہ اُس سے چند لمحوں کی ملاقات بھی ہمارے اندر پرانی محبت یادیں اور امیدیں دوبارہ زندہ کر سکتی ہے۔ ہم سوچتے ہیں کہ بس ایک بار مل لیں، کچھ دیر بات کر لیں شاید دل کو سکون مل جائے گا۔ لیکن حقیقت میں ہوتا اس کے برعکس ہے۔ آپ اُس شخص کو دیکھیں گے تو وہ تمام پرانی باتیں یاد آئیں گی، اُس کی آواز اُس کا انداز وہ وقت جب وہ آپ کا تھا... اور شاید وہ چند لمحے آپ کو دوبارہ اُسی جگہ لے جائیں جہاں سے نکلنے میں آپ نے بہت وقت لگایا تھا۔ اگر آپ بڑی مشکل سے کسی کو بھولنے، خود کو سنبھالنے اور اُس کے بغیر جینا سیکھ رہے ہیں، تو کبھی کبھی اُس سے دوبارہ ملنے کا موقع بھی گنوا دینا بہتر ہوتا ہے۔ کیونکہ کچھ ملاقاتیں سکون نہیں دیتیں وہ دوبارہ وہی درد دے جاتی ہیں جس سے انسان بڑی مشکل سے نکلا ہوتا ہے۔ کبھی کبھی کسی سے نہ ملنا ہی خود سے محبت کی آخری کوشش ہوتی ہے۔ #fypシ #growmyaccount #viralvideo #unfreezemyacount #thoughts