@butterflllyy4: تم لوٹ تو آئے ہو، لیکن کتنی دیر کر دی تم نے… آخر اتنا وقت کہاں لگا دیا واپس آنے میں؟ کہاں تھے تم، کہاں چلے گئے تھے کہ میری ایک عمر تمہارا انتظار کرتے کرتے گزر گئی؟ میں نے ہر صبح یہ سوچ کر آنکھیں کھولیں کہ شاید آج تم آ جاؤ گے، اور ہر رات اسی امید میں سوئی کہ شاید کل تم واپس آؤ گے۔ مگر تمہاری راہ دیکھتے دیکھتے میں اندر سے بہت تھک گئی ہوں۔ تمہیں یاد کرتے کرتے میری روح تھک گئی، تمہاری باتیں یاد کرتے کرتے میرا دل تھک گیا، تمہارے وہ وعدے، وہ باتیں، وہ یقین دلانے والے الفاظ… سب کچھ آج بھی یاد ہے۔ میں نے تمہارا ہر وعدہ دل میں سنبھال کر رکھا، مگر تم نے واپس آنے میں اتنا وقت لگا دیا کہ اب وہ دل ہی نہیں رہا جو ہر صبح تمہارا انتظار کرتا تھا اور ہر رات تمہیں یاد کر کے سو جاتا تھا۔ تم آج لوٹ آئے ہو، مگر کاش تم اُس وقت لوٹ آتے جب میں تمہاری منتظر تھی… کیونکہ اب تمہاری واپسی سے زیادہ، تمہاری دیر تکلیف دیتی ہے #viralvideo #fypage #poetry #sad #foryou