@maryam005m: کبھی ہم بھی اپنے ہاتھوں کو غور سے دیکھتے ہیں کہ شاید ان میں لکھا ہو کہ آنے والا وقت ہمیں کیا دے گا، کون ہمارا رہے گا اور کون بچھڑ جائے گا۔ مگر زندگی کی سب سے بڑی سچائی یہی ہے کہ تقدیر جاننے کی خواہش انسان کو بےچین تو کر سکتی ہے، مگر تقدیر بدلنے والی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے۔ لکیروں میں مستقبل ڈھونڈنے والے بہت ملتے ہیں، مگر قسمت سنوارنے والا صرف وہی ہے جس پر دل سے یقین ہو۔ 🖤