@malikimrankhan082: پسرور میں ایک انوکھا کارنامہ! 🚨 سرکاری سائن بورڈ پر پرائیویٹ اشتہارات کی بھرمار، انتظامیہ خاموش تماشائی! پسرور میں عوام کی سہولت اور رہنمائی کے لیے نصب کیے گئے سرکاری سائن بورڈ کا حال دیکھیں کہ ایک طرف عوامی معلومات درج ہیں، جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ اشتہارات نے جگہ سنبھال لی ہے۔ ایک بورڈ پسرور گوجرانوالہ روڈ پر دوسرے پسرور نارووال روڈ پر ہے سوال یہ ہے کہ عوامی سہولت کے لیے نصب کیے گئے بورڈ پر نجی تشہیر کی اجازت کس نے دی؟ انتظامیہ آخر کب نوٹس لے گی؟ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ سرکاری سائن بورڈ کو غیر ضروری اشتہارات سے پاک کر کے ان کا اصل مقصد بحال کیا جائے۔ 📍 پسرور 📰 کرنٹ نیوز پسرور — ہر لمحہ، ہر پل، ہر خبر پر نظر #Pakistan #Sialkot #Lahore #everyone #pasrur