@zahra_72110: جب ہم کسی کو اپنا چاند بناتے ہیں تو وہ ہمیں ضرور تارے دکھاتا ہے، ہم اس کی روشنی کو اپنا نصیب سمجھتے ہیں اور وہ ہمیں اندھیروں میں چھوڑ جاتا ہے۔ ہم جسے اپنی رات کا سکون سمجھتے ہیں وہی کبھی ہماری آنکھوں کی نمی بن جاتا ہے، جسے دل سے اپنا کہتے ہیں وہی اکثر اجنبی سا لگنے لگتا ہے۔ محبت بھی عجیب چیز ہے، ہم چاند کے پیچھے بھاگتے رہتے ہیں اور آخر میں اپنے حصے کے تارے گن کر خود کو تسلی دیتے رہتے ہیں۔ شاید ہر چاند کا مقدر کسی ایک آسمان پر ٹھہرنا نہیں، اور ہر محبت کا مطلب محبت کا مل جانا بھی نہیں۔ کبھی کبھی کوئی شخص ہماری زندگی میں صرف اس لیے آتا ہے کہ ہمیں یہ سکھا سکے— ہر چمکتی ہوئی چیز ہماری نہیں ہوتی۔ ✍️ زَہْرَاء رَائِٹْس 💫 #creatorsearchinsights2026 #neveahlaboranddelivery #followformorevideos #foryou #viralreelsontiktok