@nadeem.bawani3: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار کی جانب سے لڑکی کو چھیڑنے کا واقعہ — ملزم گرفتار ایم پی اے علی احمد جان نے اورنگی ٹاؤن میں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار شخص کی جانب سے لڑکی کو چھیڑنے کے واقعے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی عزت و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ علی احمد جان نے متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جو قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن کے عوام بالخصوص خواتین کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ معاشرے میں کسی کو خواتین کو ہراساں کرنے کی جرأت نہ ہو۔ عوام کا تحفظ، خواتین کی عزت اور قانون کی بالادستی ہماری اولین ترجیح ہے۔ #AliAhmedJan #OrangiTown #WomenSafety #Justice #OrangiTownYouthPower