@officialccppeshawar: خیبر: جمرود جوائنٹ چیک پوسٹ زرمت خان شہید تختہ بیگ پر دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شمال خان شلمانی کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز خیبر میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد سمیت پولیس و ضلعی انتظامیہ کے افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ پولیس دستے نے شہید کو سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سی سی پی او پشاور نے شہید شمال خان شلمانی کی بہادری کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ پوری پولیس فورس کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔