@attaullahwarshand: اخوت اور بھائی چارے کی زندہ مثال کل کے دشمن، آج کے دوست بن گئے۔ چھ سال کی مسلسل خون ریزی اور دشمنی آج دوستی اور محبت میں بدل گئی۔ یہ گاؤں کمال خیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد ہیں، جو دو مخالف گروپوں کی نمائندگی کرتے تھے۔ گزشتہ چھ سال سے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے تھے، لیکن علاقے کے علماء کرام اور مشران کی دن رات کی مخلصانہ کوششوں، جرگوں اور صلح کی کاوشوں سے آج دونوں ایک دوسرے سے اس محبت کے ساتھ مل رہے ہیں جیسے چھ سال بعد کوئی دشمن نہیں بلکہ ایک ماں کے دو بیٹے مل رہے ہوں۔ یہ منظر ہمیں ایک بہت بڑا سبق دیتا ہے کہ نفرت کتنی ہی پرانی کیوں نہ ہو، اخلاص، حکمت اور مخلصانہ کوششوں سے اسے محبت میں بدلا جا سکتا ہے۔ اسے کہتے ہیں اخوت، اسے کہتے ہیں بھائی چارہ، اسے کہتے ہیں صلح اور امن۔ ❤️ اللہ پاک تمام مسلمانوں کے باہمی لڑائی جھگڑے ختم فرمائے، دلوں میں محبت پیدا فرمائے اور امتِ مسلمہ پر امن و سکون کے بادل برسائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲 آپ کا پیارا بھائی عطاءاللہ ورشنڈ #اخوت #بھائی_چارہ #صلح #امن #محبت