@tauqirhasnain: 🏠 مکان یا پلاٹ خریدنے سے پہلے یہ بات ضرور یاد رکھیں یہ ویڈیو کسی پراپرٹی ڈیلر کی مخالفت میں بالکل نہیں بنائی گئی۔ اس ویڈیو کا مقصد صرف اور صرف عوام کو دھوکہ اور فراڈ سے بچانا ہے۔ اگر آپ ایماندار پراپرٹی ڈیلر ہیں تو آپ کی عظمت کو سلام۔ یہ ویڈیو ان پراپرٹی ڈیلرز کے لیے تحفہ ہے جو ایمانداری سے کام کرتے ہیں، کیونکہ جو لوگ بے ایمانی سے کام کرتے ہیں، ان کی وجہ سے ایمانداروں کا نام بھی خراب ہوتا ہے۔ کم از کم اس ویڈیو کی وجہ سے ایماندار پراپرٹی ڈیلرز کو بھی بہت فائدہ ہوگا۔ باقی تمام مکان اور پلاٹ خریدنے والوں سے گزارش ہے کہ زمین کے کاغذات کی مکمل تسلی کریں۔ مکان کی ہر طرح سے تسلی کریں، خصوصاً بارشوں کے پانی، سیوریج سسٹم، بجلی کی تاروں وغیرہ کو ضرور چیک کریں اور اندر کا سارا مٹیریل بھی اچھی طرح دیکھ لیں۔ پڑوسیوں اور ہمسایوں سے پوچھیں۔ اگر وہاں پہلے کرایہ دار رہتے تھے تو ان سے مل کر پوری تفصیل لیں۔ یاد رکھیں! مکان کی تسلی آپ نے خود کرنی ہے، کیونکہ پیسے بھی آپ نے خود بھرنے ہیں۔ کوئی بھی پراپرٹی ڈیلر اس مکان کو بنتے ہوئے نہیں دیکھتا، نہ اس مکان کے اندر رہا ہوتا ہے اور نہ ہی اسے باقی تمام چیزوں کا اتنا علم ہوتا ہے۔ لہٰذا ہر چیز کی مکمل تسلی کرنے کے بعد ہی مکان یا پلاٹ خریدیں، کیونکہ آپ اس پر اپنی زندگی بھر کی کمائی لگا رہے ہوتے ہیں۔ #PropertyFraud #PropertyTips #RealEstatePakistan #Awareness