@drhamidfarooq.official: میلادِ مصطفیٰ ﷺ دراصل اُس عظیم ہستی کی ولادتِ باسعادت کی یاد ہے جنہوں نے انسانیت کو جہالت سے نکال کر ہدایت، عدل، اخلاق اور توحید کا راستہ دکھایا۔ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے دینِ اسلام کی سربلندی اور امت کی ہدایت کے لیے بے شمار مصائب و مشکلات برداشت فرمائیں۔ اسی مشن کی تکمیل اور دینِ مصطفیٰ ﷺ کی حفاظت میں اہلِ بیتِ اطہارؑ نے بھی بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا، حضرت علی علیہ السلام، امام حسن علیہ السلام اور بالخصوص حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی قربانیاں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ اہلِ بیتؑ نے دین، حق اور سنتِ رسول ﷺ کی سربلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ لہٰذا میلادِ النبی ﷺ اور اہلِ بیتِ پاکؑ کی قربانیاں ایک دوسرے سے جدا نہیں؛ میلاد ہمیں مصطفیٰ ﷺ کی محبت اور پیغامِ ہدایت یاد دلاتا ہے، جبکہ اہلِ بیتؑ کی قربانیاں ہمیں اس پیغام کی حفاظت، حق پر استقامت اور دین سے وفاداری کا درس دیتی ہیں #drsyedhamidfarooqbukhari #hazratmuhammad_saw_🕋🕋🕋🕋 #ahlebaitع #fyp #miladunnabi