@immuhammadsohailafridi: ہم نے اس لیڈر کو سپورٹ کرنا ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، جو پاکستان کے لیے کھڑا ہوا۔ جس نے کفار کی سرزمین پر ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسلام اور حضرت محمد ﷺ کا مقدمہ لڑا۔ وہی لیڈر آج آپ کا انتظار کر رہا ہے، وہ آپ کے لیے جیل میں ہے اور اسے پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں سے امید ہے۔ ہم نے 27 ستمبر کی کال دی ہے۔ نوجوانو، تیار ہو؟ ڈرو گے تو نہیں؟ ان شاء اللہ 27 ستمبر کو اسلام آباد میں لاکھوں نوجوان اپنے آخری مقدمے کے لیے نکلیں گے۔ میں آپ کی قیادت کروں گا، اس دفعہ واپسی نہیں ہوگی۔ ہم اسلام آباد جائیں گے اور اپنے حق کی آواز بلند کریں گے۔ آزادی یا شہادت! ہمارا آپشن صرف آزادی یا شہادت ہے، اس کے علاوہ کوئی تیسرا آپشن نہیں۔ — وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی