@aalami_manzar_naama: 🔥 حافظ نعیم الرحمن کا لاہور جلسے سے حکومت پنجاب کو بڑا چیلنج! حافظ نعیم الرحمن نے لاہور جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر دھرنوں کو روکنے یا ان کے نظم و ضبط کو توڑنے کی کوشش کی گئی تو پیدا ہونے والے حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی کے دھرنوں کے ڈسپلن کو توڑا گیا تو نوجوان آزاد ہوں گے، پھر رِنگ روڈ اور موٹروے سمیت پورا شہر لاہور بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ضرورت نہیں، اگر اس طرح کی کارروائی کی گئی تو شہر لاہور کو مکمل بلاک کر دیا جائے گا۔ 📢 حکومت کے لیے حافظ نعیم الرحمن کا سخت انتباہ! #حافظ_نعیم_الرحمن #جماعت_اسلامی #لاہور #لاہورجلسہ #دھرنا