@zafarwalnews1: نارووال کے نواحی علاقے نواں پنڈ، چیدہ اور نوادے کے مشترکہ قبرستان میں نکاسیٔ آب کا کوئی مناسب انتظام موجود نہیں ہے، جس کے باعث بارش کا پانی جمع ہو چکا ہے۔ آج 23 اگست 2026 کو نواں پنڈ میں ایک شہری کی وفات کے بعد جب ان کا جنازہ قبرستان لے جایا جا رہا تھا، تو راستے اور اندرونی حصے میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے اہلِ علاقہ اور سوگواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگ گھٹنوں تک پانی میں چل کر میت کو سپردِ خاک کرنے پر مجبور ہوئے۔ علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس ناگفتہ بہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے، قبرستان اور اس کے راستوں سے پانی کی نکاسی کا مستقل بندوبست کیا جائے تاکہ شہریوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے وقت اس قسم کی اذیت ناک صورتحال کا دوبارہ سامنا نہ کرناپڑے رپورٹ میاں رضوان ظفروال نیوز