@feedii360: فقط ایک لمحہ لگتا ہے اور انسان کے سارے مان ٹوٹ جاتے ہیں ایک لمحہ پہلے تک دل کو یقین تھا کہ سب ٹھیک ہے۔ اور اگلے ہی لمحے وہی یقین ریت کی طرح ہاتھوں سے گر جاتا ہے۔ ہم برسوں لوگوں پر بھروسہ کرتے ہیں، باتیں بناتے ہیں، خواب سجاتے ہیں۔ پھر ایک جملہ، ایک نظر، ایک خاموشی سب کچھ زمین بوس کر دیتی ہے۔ مان ٹوٹنے کی آواز نہیں ہوتی، بس دل کے اندر کہیں چٹخنے کی سی آواز آتی ہے۔ وہ آواز کوئی اور نہیں سن سکتا، صرف ہم رات بھر سنتے رہتے ہیں۔ لگتا ہے جیسے سینے میں کوئی دروازہ بند ہو گیا ہو۔ اور چابی اسی کے پاس رہ گئی ہو جس نے مان توڑا ہے ہم ہنستے ہیں، سب کے سامنے نارمل رہنے کی کوشش کرتے ہیں اندر کہیں بچہ بیٹھا رو رہا ہوتا ہے جسے کسی نے وعدہ کر کے توڑ دیا۔ مان ٹوٹے تو الفاظ بھی بے معنی لگنے لگتے ہیں۔ شکوہ کریں تو لگتا ہے خود کو چھوٹا کر رہے ہیں۔چپ رہیں تو گھٹن بڑھتی جاتی ہے۔ پھر سمجھ آتا ہے کہ توقع ہی سب سے بڑا زخم دیتی ہے۔ ہم نے جسے اپنا سب سے خاص سمجھا، وہی سب سے عام نکل آیا۔اب ہر رشتے کو پرکھنے کا ڈر لگتا ہے۔دل کہتا ہے دوبارہ اعتبار نہ کرنا، ورنہ پھر ٹوٹ جاؤ گے۔ مگر دل ہی تو ہے، بار بار مان لینے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہے۔ شاید اسی لیے انسان تھک جاتا ہے، اندر سے خالی ہو جاتا ہے۔ کیونکہ فقط ایک لمحہ لگتا ہے، اور برسوں کا مان پل میں بکھر جاتا ہے۔

feedii360
feedii360
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 24 August 2026 11:04:25 GMT
4103
304
4
19

Music

Download

Comments

junaidsethi09
Junaid sethi :
hey lines 🥰🥰🥰
2026-08-24 14:33:41
0
arzo_aesthetixs2
𝓐𝓻𝔃𝓸𝓸️ :
hye lines ✨
2026-08-24 11:51:35
1
khan_hu_yar14
سکون_✨ :
🥰🥰🥰
2026-08-24 11:47:43
1
junaidsethi09
Junaid sethi :
🥰🥰🥰
2026-08-24 14:33:33
0
To see more videos from user @feedii360, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About