@officialuob: جامعہ بونیر میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر پروقار سیمینار کا انعقاد جامعہ بونیر میں سیرت النبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے موضوع پر ایک پروقار سیمینار اور کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور دیگر معزز شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں (میریٹوریس) پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے سیرت النبی ﷺ کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی حیاتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ اور رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ سیرت النبی ﷺ کا مطالعہ کریں اور آپ ﷺ کے اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ بونیر میں طلبہ کی علمی ترقی کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی، فکری اور روحانی تربیت بھی جامعہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ایسی علمی، دینی اور تربیتی سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت سوچ، برداشت، اخوت اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ سیمینار میں شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر فضل رزاق نے بطور مقررِ خصوصی شرکت کی اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے آپ ﷺ کی زندگی میں صبر، رواداری، حسنِ اخلاق، عدل اور انسانیت سے محبت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلبہ کو سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ کے موضوع پر ایک کوئز مقابلے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر (میریٹوریس) پروفیسر ڈاکٹر جمشید علی خان وائس چانسلر یونیورسٹی آف بونیر نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ، طلبہ و طالبات اور دیگر معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سیرت النبی ﷺ کے حوالے سے اس بامقصد سرگرمی کے کامیاب انعقاد میں ڈسٹرکٹ یوتھ آفس بونیر کے تعاون کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔ جامعہ بونیر نے نوجوانوں کی مثبت، علمی، اخلاقی اور فکری تربیت کے لیے ایسی سرگرمیوں کے تسلسل کے عزم کا اظہار کیا۔ #UniversityOfBuner #SeeratUnNabi #SeeratConference #DistrictYouthOfficeBuner #YouthEmpowerment

University of Buner official
University of Buner official
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 24 August 2026 13:48:37 GMT
3779
260
17
9

Music

Download

Comments

basitanfal1122
zoologist 1122 :
🥰🥰🥰
2026-09-12 19:22:02
0
muhammadalam601
A L A M 56 ❤️ :
❤️❤️❤️
2026-09-12 11:48:22
0
liaqatzeb89
لیاقت زیب :
♥️♥️♥️
2026-09-12 10:13:33
0
sikkandar407
sultan sikkandar :
❤️❤️❤️
2026-09-01 18:13:14
0
sikkandar407
sultan sikkandar :
🥰🥰🥰
2026-09-01 18:13:11
0
mgtscience2022
𝙈𝙂𝙏 𝙎𝘾𝙄𝙀𝙉𝘾𝙀𝙎✨𝙐𝙊𝘽 :
🥰🥰🥰
2026-08-30 10:08:33
0
salmanclothe
Salman fashion house torwarsk :
🥰🥰🥰
2026-08-27 19:36:10
0
musafir_e_deen143
AYNX7 :
🥰
2026-08-25 10:46:39
0
umarwahid3217
Umar..🌔 :
❤️❤️❤️
2026-08-25 10:37:01
0
itsazm10
♡➳ سادہ ھلک ➳♥ :
❤️❤️❤️
2026-08-24 23:47:15
0
itx__saqib__46
▄︻┻═┳一Mʌstʌŋʌ :
❣️❣️❣️
2026-08-24 20:56:36
0
wasimyousafzai1
꧁༒☬Yousafzai☬༒꧂ :
❤️❤️❤️
2026-08-24 18:42:43
0
hazratalichagharzi1
user992187872 :
🥰🥰🥰
2026-08-24 18:18:21
0
m.saqib08793
M SAQIB 804 🇦🇪 :
♥️♥️♥️
2026-08-24 14:18:41
0
azeemullah658
𝘼𝙕𝙀𝙀𝙈 𝙔𝙊𝙐𝙎𝘼𝙁𝙕𝘼𝙄 :
❤️❤️❤️
2026-08-24 14:09:50
0
azeemullah658
𝘼𝙕𝙀𝙀𝙈 𝙔𝙊𝙐𝙎𝘼𝙁𝙕𝘼𝙄 :
👑👑👑
2026-08-24 14:09:49
0
basitanfal1122
zoologist 1122 :
❤️❤️❤️
2026-09-12 19:22:03
0
To see more videos from user @officialuob, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About