@karachiupdate5: مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ! جانِ عالم، رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ با سعادت کے مبارک موقع پر جہاں پورا عالمِ اسلام نورانی فضائیں محسوس کر رہا ہے، وہیں برطانیہ (UK) میں بھی محبت و عقیدت کا ایک منور منظر دیکھنے کو ملا۔ برطانیہ کی گلیوں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے پرمسرت انداز میں جشنِ میلاد منایا اور اس پاک موقع کی خوشی میں لوگوں کے دل اور منہ مٹھائیوں، آئس کریم اور لنگر سے میٹھے کرائے۔ بارش کے حسین موسم میں ہر سو خوشیوں، مسکراہٹوں اور درود و سلام کی بہار چھائی رہی۔ ہیش ٹیگز: #EidMiladUnNabi #MiladUnNabi #UKMuslims #MawlidMubarak #JashneMiladUnNabi