@mr_pattlolive048: سنگاپور نے شرح پیدائش میں مسلسل کمی کے urduprime.news پیش نظر خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے لیے بڑے مالی پیکیج کا اعلان کر دیا۔ حکومت کے نئے SG Child Support Package کے تحت ہر سنگاپوری بچے کو پیدائش سے 17 سال کی عمر تک مجموعی طور پر تقريباً 70 ہزار سنگاپورین ڈالر (تقریباً 55 ہزار امریکی ڈالر کی براہِ راست مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس میں پیدائش کے وقت 10 ہزار سنگاپورین ڈالر سالانہ 2 ہزار ڈالر چائلڈ کریڈٹس اور 17 سال کی عمر میں تعلیم کے لیے مزید 10 ہزار ڈالر شامل ہیں۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سنگاپور کی شرح بارآوری ریکارڈ کم ہو کر 0.87 بچے فی خاتون رہ گئی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کا مقصد بچوں کی پرورش کے مالی دباؤ کو کم کرنا اور خاندانوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے #breakingnews #foryoupage❤️❤️ #support #sharjah_uae🇦🇪 #pakistani_tik_tok