@noor.kashmiri329: مرد جب ٹوٹتے ہیں تو شور نہیں کرتے، صرف پہلے سے زیادہ خاموش ہو جاتے ہیں، وہ اپنی پریشانیاں کسی کے سامنے نہیں رکھتے، کیونکہ انہیں بچپن سے سکھایا جاتا ہے کہ مرد کے کندھے دوسروں کا بوجھ اٹھانے کے لیے ہوتے ہیں، اپنا بوجھ اتارنے کے لیے نہیں۔ وہ قرض بھی تنہا چکاتے ہیں، ناکامیاں بھی اکیلے سہتے ہیں، اور راتوں کی بے خوابی بھی کسی سے بانٹتے نہیں دنیا ان سے طاقت مانگتی ہے، اس لیے وہ کمزوری چھپا لیتے ہیں، مگر یہ خاموشی اس بات کی دلیل نہیں کہ انہیں سہارے کی ضرورت نہیں، بلکہ یہ ان کی خودداری کی قیمت ہوتی ہے۔ مرد کو سب سے زیادہ وہ لوگ یاد رہتے ہیں جنہوں نے اس کے مانگنے سے پہلے اس کی خاموشی پڑھ لی، جنہوں نے یہ نہیں پوچھا کہ تمہیں کیا ہوا؟ بلکہ یہ کہا کہ اگر کبھی مشکل پڑے، تو گھبرانا مت میں یہیں ہوں۔ ہر جنگ تلوار سے نہیں لڑی جاتی، کچھ جنگیں مسکراہٹ کے پیچھے لڑی جاتی ہیں، اور ان جنگوں کے سپاہی اکثر مدد نہیں مانگتے، اس لیے اپنے اردگرد موجود خاموش مردوں کو صرف مضبوط سمجھ کر نہ گزر جائیں۔ بعض اوقات سب سے مضبوط دکھائی دینے والا انسان بی اندر سے سب سے زیادہ تھکا ہوا ہوتا ہے اور کبھی کبھی ایک مخلص انسان کا بڑھایا ہوا ہاتھ، ایک پوری زندگی کو دوبارہ سنبھال دیتا ہے۔ #fyp #creatorsearchinsights #viralvideos #poetry

Noor write ✍️
Noor write ✍️
Open In TikTok:
Region: SA
Monday 24 August 2026 15:13:44 GMT
5822
414
5
25

Music

Download

Comments

adimalik2586925
~Malik~Gujrat~ALA~ :
indeed
2026-08-24 20:31:52
0
user604209406
𝓜𝓪𝓵𝓲𝓴 𝓐𝔃𝓱𝓪𝓻 🦅 :
wah g wah kya baat hai 👍
2026-08-24 23:18:34
0
sheran111nc
Raja Sheran :
❤️❤️❤️❤️❤️❤️
2026-08-24 19:53:00
0
only.number.4
🦅unknown🦅 :
❤️❤️❤️
2026-08-25 00:49:10
0
To see more videos from user @noor.kashmiri329, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About