@hassanll2553ll: 🚨 اہم اطلاع برائے واپڈا حکام و حکومت 🚨 مدین کے عوام بجلی کے غیر اعلانیہ شیڈول سے شدید پریشان ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ 24 گھنٹوں میں صرف 18 گھنٹے بجلی دی جاتی ہے اور 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ 6 گھنٹے بھی بغیر کسی نوٹیفیکیشن کے بند کر دیے جاتے ہیں۔ نہ ٹائم کا پتہ ہوتا ہے نہ شیڈول کا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ: 1. بجلی کا دورانیہ بڑھا کر کم از کم 20 سے 22 گھنٹے کیا جائے 2. لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے اور عوام کو پہلے سے اطلاع دی جائے 3. بغیر نوٹیفیکیشن بجلی بند کرنے کا سلسلہ فوری بند کیا جائے طلبہ، مریض اور کاروباری طبقہ اس بے یقینی کی وجہ سے بہت متاثر ہو رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں حکام فوری نوٹس لیں گے۔ عوام علاقہ - مدین، ضلع سوات@Stasu Waleed