@tauqeernasir010: ابوجان — اک سایہ، اک آسرا باپ وہ ہستی ہے جس کے جانے کے بعد انسان کے دل کا ایک حصہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو جاتا ہے۔ والد صرف ایک رشتہ نہیں، بلکہ وہ مضبوط دیوار ہوتے ہیں جو انسان کو دنیا کی ہر سخت دھوپ اور طوفان سے بچاتی ہے۔ جب تک باپ کا سایہ سر پر قائم رہتا ہے، انسان خود کو ہر خوف سے محفوظ محسوس کرتا ہے۔ لیکن ان کے رخصت ہو جانے کے بعد دل میں ایک ایسا خالی پن پیدا ہو جاتا ہے جسے دنیا کی کوئی خوشی یا کوئی رشتہ پُر نہیں کر سکتا۔ والد صاحب کی دی ہوئی تربیت، ان کی شفقت اور ان کی کہی ہوئی باتیں زندگی کے ہر قدم پر یاد آتی ہیں۔ ان کا خاموش پیار اور ہمارے لیے کی گئی ان گنت قربانیاں انسان کو ان کے جانے کے بعد اور بھی زیادہ شدت سے محسوس ہوتی ہیں۔ یا اللہ! میرے والد کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند کر اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین!