@jhonvibes0: وہ جانتا ہے اُس کے ہونے سے سکون ہے، لیکن پھر بھی وہ گفتگو ادھوری چھوڑ جاتا ہے۔ جیسے لفظوں کے بیچ کوئی خاموشی رکھ کر، میرے سوالوں کو تنہا چھوڑ جاتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ کچھ دیر اور ٹھہرے، میری آنکھوں میں چھپی بات پڑھتا رہے، مگر وہ ہر بار مسکرا کر یہ کہتا ہے، پھر کبھی اور راستہ بدل جاتا ہے۔ عجیب شخص ہے، اسے معلوم ہے کہ اُس کی آواز میرے بے چین دل کو قرار دیتی ہے، پھر بھی وہ اپنی بات مختصر کر دیتا ہے، جیسے میری راتوں کی کوئی قیمت ہی نہیں۔ کبھی سوچتا ہوں، شاید اُسے ڈر ہے کہ اگر بات مکمل ہوگئی تو دل کے راز بھی مکمل کھل جائیں گے، شاید وہ جانتا ہے کہ کچھ فاصلے محبت کو زندہ رکھتے ہیں۔ مگر اُسے کون سمجھائے، ادھوری گفتگو بھی کہاں ادھوری رہتی ہے؟ وہ تو رات بھر میرے ساتھ چلتی ہے، کبھی سوال بن کر، کبھی یاد بن کر، اور کبھی اُس کے نام کی طرح دل پر آہستہ آہستہ اترتی ہے۔ میں اُس کے بعد بھی اُسی جگہ بیٹھا رہتا ہوں، جہاں اُس کی بات ختم ہوئی تھی۔ ہوا سے پوچھتا ہوں، “کیا وہ پھر آئے گا؟ ہوا خاموش رہتی ہے، مگر دل کہتا ہے، جس شخص کے ہونے سے سکون ملتا ہو، اُس کا انتظار بھی عبادت سا لگتا ہے۔ وہ شاید نہیں جانتا کہ اُس کا یوں بات چھوڑ جانا میرے لیے اختتام نہیں، ایک نئی گفتگو کی ابتدا ہے۔ اور میں ہر بار اُس کے لوٹنے کی امید میں اپنے دل کو یہی کہتا ہوں کچھ کہانیاں مکمل نہیں ہوتیں، کچھ لوگ دور ہو کر بھی دل کے سب سے قریب رہتے ہیں، اور کچھ گفتگوئیں ختم ہو کر بھی عمر بھر جاری رہتی ہیں_🤌🌼♥️ #fyp

ツ ایلیا ᥫ᭡
ツ ایلیا ᥫ᭡
Open In TikTok:
Region: PK
Monday 24 August 2026 19:04:54 GMT
6013
363
10
65

Music

Download

Comments

tahseenrao75
Tahseen Rao :
caption plz
2026-08-24 19:37:53
2
a.ruhum
\ ❤️‍🩹 / :
Kia line's ha Kuch kahaniya mokamal nAhi Hoti 🖤
2026-08-24 19:35:28
3
absaar2612
Muhammad Absaar :
haey....
2026-08-25 17:29:14
0
muhammadarbabchishti512
Itx Arbab ³¹³ :
hayeeeeeeee this account post 🥺🥀
2026-08-25 17:05:28
1
tahseenrao75
Tahseen Rao :
😚😚
2026-08-24 19:38:01
3
abdulkareemadbul
ندیم دریوش 👑💫 :
💖💖💖
2026-08-24 20:37:46
2
a.ruhum
\ ❤️‍🩹 / :
❤️❤️❤️
2026-08-24 19:34:38
1
bassim391
basim :
💖💖💖
2026-08-25 08:24:40
2
To see more videos from user @jhonvibes0, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About