@riazshahidpat: 🌙 مینارِ پاکستان پر آج رات عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس لاہور: آج رات بعد از نمازِ عشاء مینارِ پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں عظیم الشان عالمی میلاد کانفرنس منعقد ہوگی۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے شیوخِ، جید علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور ملک بھر سے ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ شرکت کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور محبت و عقیدت کے موضوعات پر خصوصی خطابات ہوں گے۔ #عالمی_میلاد_کانفرنس #مینار_پاکستان #میلاد_مصطفیٰ ﷺ #عشق_رسول ﷺ #لاہور