@🍁⃝🇬ɪʟʟ ṧ𝐚áß:جانتے ہو، محبت کی دنیا میں سب سے بڑا دکھ محبوب کا بچھڑنا نہیں، بلکہ اُسے چاہ کر بھی اپنا نہ کر پانا ہے۔ انسان ہنستا رہتا ہے، لوگوں میں بیٹھتا ہے، معمول کی زندگی گزارتا ہے، مگر اندر کہیں ایک ایسی خاموش موت مر چکا ہوتا ہے جس کا کسی کو احساس نہیں ہوتا۔
لاحاصل محبت بھی عجیب ہوتی ہے، محبوب پاس نہ ہو کر بھی ہر لمحہ دل کے قریب رہتا ہے۔ اُس کی یاد سانسوں میں بسی رہتی ہے، اُس کا نام خاموشیوں میں سنائی دیتا ہے، اور دل ہر بار اُسی شخص کی طرف لوٹ جاتا ہے جسے قسمت نے کبھی ہمارا ہونے ہی نہیں دیا۔
کبھی کبھی انسان محبوب کو پانے کی خواہش چھوڑ بھی دیتا ہے، مگر محبت چھوڑ نہیں پاتا۔ بس پھر زندگی اور موت کے درمیان ایک ایسا سفر شروع ہوتا ہے جہاں انسان جیتا بھی ہے، مرتا بھی ہے، مگر موت آتی نہیں… اور محبت ختم ہوتی نہیں___🙂🍁
2026-09-19 06:13:14
0
To see more videos from user @ali_aestix0, please go to the Tikwm
homepage.