@mor_pakistan: ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اہم اقدام وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے خانیوال میں ریلوے گارڈز رننگ روم اور لوکو پائلٹس رننگ روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ جدید سہولیات سے آراستہ یہ رننگ رومز این ایل سی (NLC) کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ہیں، جن کا مقصد ریلوے کے فرنٹ لائن ملازمین کو بہتر، آرام دہ اور معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے رننگ رومز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور گارڈز و لوکو پائلٹس سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے لوکو پائلٹس کے ڈائننگ روم میں ان کے ساتھ لنچ کیا جبکہ گارڈز کے ڈائننگ روم میں ان کے ساتھ ہائی ٹی بھی کی۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے گارڈز اور لوکو پائلٹس ادارے کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی فلاح و بہبود، بہتر ورکنگ ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ بہتر سہولیات، بہتر ماحول — ریلوے ملازمین کی فلاح اور محفوظ و بہتر ریلوے کی جانب ایک اہم قدم۔