@itxm_b: کچھ تکلیفیں انسان کو توڑتی نہیں، بس اسے پہلے جیسا رہنے نہیں دیتیں۔ پھر وہ ہنسنا بھی سیکھ لیتا ہے، خاموش رہنا بھی، اور اپنے درد کو دل کے کسی کونے میں چھپا کر جینا بھی۔ 🖤🥀۔۔ کبھی کبھی انسان کی شخصیت کسی کے چھوڑ جانے سے نہیں، بلکہ اُن رویّوں سے بدلتی ہے جو اُس نے دل سے برداشت کیے ہوتے ہیں۔ کچھ باتیں دل میں ایسی اتر جاتی ہیں کہ انسان بولنا کم اور محسوس کرنا زیادہ کر دیتا ہے۔ پھر وہ ہر کسی سے شکوہ نہیں کرتا، ہر درد کی وضاحت نہیں دیتا، بس خاموشی سے خود کو بدل لیتا ہے۔ وہی انسان جو کبھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش ہو جاتا تھا، ایک وقت کے بعد بڑی سے بڑی خوشی میں بھی خاموش رہنے لگتا ہے۔ کیونکہ کچھ تکلیفیں انسان کو یہ سکھا دیتی ہیں کہ ہر احساس بیان نہیں کیا جاتا، ہر شخص پر بھروسہ نہیں کیا جاتا، اور ہر درد کے بعد پہلے جیسا دل واپس نہیں ملتا۔ 💔🥀۔۔۔ #frpシ #tiktok #viral