@awaisofficial319: ہری پور کی پانچ سالہ معصوم بچی آیت النور کی لاش ملنے کی خبر نے ہر دل کو غمزدہ کر دیا ہے۔ یہ صرف ایک خاندان کا نہیں بلکہ پورے ہری پور کا سانحہ ہے۔ اس مشکل گھڑی میں ہم پہلے بھی آیت النور کے والدین اور انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں تھے اور آج بھی اس غمزدہ خاندان کے ہر دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ والدین کے دکھ اور کرب کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ آیت النور کے والدین اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ برداشت صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور معصوم آیت النور کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔ میں ہری پور پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جس نے آیت النور کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں اور سرچ آپریشن جاری رکھے اور بالآخر اسے تلاش کیا۔ اس اندوہناک واقعے کے ذمہ دار عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مجرموں کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ معصوم بچوں کے تحفظ اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ #noorbyhimayat #justice #for #ayat #noor