@sukhanedil01: بات بات پر ہماری خامیاں گنوائی جاتی ہیں تاکہ ہمیں احساس ہو کہ ہماری جگہ اب پہلے جیسی نہیں رہی۔ کبھی لہجے بدل جاتے ہیں، کبھی رویے، اور کبھی وہ لوگ خاموش ہو جاتے ہیں جو کبھی ہماری ہر بات سنا کرتے تھے۔ انسان سمجھ جاتا ہے کہ اب اس کی موجودگی خوشی نہیں، صرف ایک ذمہ داری محسوس ہونے لگی ہے۔ سب سے زیادہ تکلیف تب ہوتی ہے جب اپنوں کے درمیان رہ کر بھی انسان خود کو غیر ضروری محسوس کرے۔ کچھ لوگ رشتہ توڑتے نہیں، بس اپنے رویوں سے اتنا دور کر دیتے ہیں کہ انسان خود ہی راستہ چھوڑ دے۔ اور ہم بھی خاموشی سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں، کیونکہ عزت مانگ کر نہیں لی جاتی۔ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ کوئی روک لے، مگر جب کوئی نہ روکے تو حقیقت سمجھ آ جاتی ہے۔ رشتے تب خوبصورت رہتے ہیں جب ان میں محبت کے ساتھ ساتھ احساس، لحاظ اور ایک دوسرے کی قدر بھی باقی رہے۔ ورنہ انسان ایک دن شکایت کیے بغیر وہاں سے چلا جاتا ہے جہاں کبھی اسے اپنا گھر سمجھ کر رہا تھا۔ #viralvideo #fyp #aesthetic