اقْرَأْبِاسْمِ رَبِّكَالَذِي خَلَقَ﴾ آج کالج میں علم تعلیم کا لیکچر ہوا تو سر نے ایک جملہ کہا اسلام ایک عظیم عمارت ہے، اور اس عمارت کی پہلی اینٹ ‘اقْرَأْ’ ہے۔ یہ جملہ میرے دل میں اتر گیا۔ میں سوچنے لگی… جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ پر پہلی وحی نازل فرمائی… تو پہلا حکم نماز کا نہیں تھا… روزے کا نہیں تھا… زکوٰۃ کا نہیں تھا… بلکہ پہلا حکم تھا… “اقْرَأْ” پڑھیے۔ لیکن فوراً اس کے ساتھ فرمایا… ﴿بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ “اپنے رب کے نام سے۔” میں دیر تک یہی سوچتی رہی… اللہ تعالیٰ صرف “پڑھو” بھی فرما سکتے تھے۔ لیکن انہوں نے فرمایا… “اپنے رب کے نام سے پڑھو۔” کیوں؟ کیونکہ ایسا علم… جو انسان کو اپنے رب سے دور کر دے… وہ روشنی نہیں… صرف معلومات ہے۔ اور وہ علم… جو انسان کو اپنے خالق کی معرفت عطا کر دے… وہی حقیقی علم ہے۔ پھر فرمایا… ﴿الَذِي خَلَقَ﴾ “جس نے پیدا کیا۔” کتنی گہری بات ہے… علم کی ابتدا… خالق کے تعارف سے کروائی گئی۔ گویا… اگر تم نے پوری دنیا کا علم حاصل کر لیا… لیکن اپنے خالق کو نہ پہچانا… تو تم نے ابھی سب سے ضروری سبق نہیں سیکھا۔ پھر اگلی آیت آئی… ﴿خَلَقَالْإِنسَانَمِنْعَلَقٍ﴾ “اس نے انسان کو جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے پیدا کیا۔” میں اس آیت پر بہت دیر تک رکی رہی… کیونکہ اللہ تعالیٰ انسان کو… اس کی ابتدا یاد دلا رہے ہیں۔ آج انسان… اپنی طاقت پر فخر کرتا ہے… اپنی دولت پر غرور کرتا ہے… اپنے علم پر تکبر کرتا ہے… لیکن وہ بھول جاتا ہے… کہ اس کی ابتدا کیا تھی۔ جس انسان کی ابتدا… اتنی معمولی تھی… وہ آخر کس بات پر تکبر کرے؟ پھر اللہ تعالیٰ نے دوبارہ فرمایا… ﴿اقْرَأْوَرَبُكَالْأَكْرَمُ﴾ “پڑھیے، اور آپ کا رب سب سے زیادہ کرم والا ہے۔” میں نے سوچا… اللہ نے دوبارہ “اقْرَأْ” کیوں فرمایا؟ شاید اس لیے… کہ علم کا سفر… ایک بار پڑھ لینے سے مکمل نہیں ہوتا۔ سیکھنا… زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ ہر دن… ہر تجربہ… ہر آزمائش… انسان کو کچھ نہ کچھ سکھاتی ہے۔ پھر فرمایا… ﴿الَذِي عَلَمَبِالْقَلَمِ﴾ “جس نے قلم کے ذریعے سکھایا۔” قلم… صرف لکھنے کا ذریعہ نہیں۔ قلم… قوموں کی تقدیر بدل دیتا ہے۔ قلم… ایسے خیالات کو زندہ رکھتا ہے… جو صدیوں بعد بھی دلوں کو جگاتے ہیں۔ اسی قلم سے قرآن لکھا گیا… حدیث محفوظ ہوئی… اور علم نسل در نسل منتقل ہوتا رہا۔ پھر فرمایا… ﴿عَلَمَالْإِنسَانَمَا لَمْيَعْلَمْ﴾ “انسان کو وہ سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔” تب مجھے احساس ہوا… ہم جتنا بھی جانتے ہیں… وہ سب اللہ کی عطا ہے۔ اگر اللہ چ
2026-08-25 13:45:48
0
🎖عظیم🎖 :
💝💝💝
2026-08-25 18:45:51
0
Abdul Qadeer Brohi :
❣️❣️❣️
2026-08-25 15:04:43
0
Shan❤️❤️ :
🥰🥰🥰
2026-08-25 13:23:32
0
Issue :
😇😇😇
2026-08-25 13:22:43
0
▄︻デ زیبی دستی ═━一 :
🥰🥰🥰
2026-08-25 13:01:12
0
mamoon ashraf :
🥰🥰🥰
2026-08-25 12:55:42
0
Aizaz Haider :
🥰🥰🥰
2026-08-26 02:18:03
0
To see more videos from user @majma_professional, please go to the Tikwm
homepage.