@mohammadsaki007: جواب: روحانی بندے کی پہلی نشانی اسکی تمام باتیں روحانی ہونگی۔ یعنی وہ صرف روح اور اللہ کی ہی باتیں کرے گا۔ لیکن ہمارے ہاں پرابلم یہ ہے کہ اکثر لوگ صرف باتوں تک محدود ہوتے ہیں۔ روحانی بندہ اللہ پاک کا دوست ہوتا ہے۔ اللہ پاک نے اپنے دوست کی نشانی بتائی ہے کہ اسے غم اور خوف نہیں ہوتا ہے۔ اب ہر بندہ اپنا تجزیہ کر لے کہ اگر اسے غم اور خوف ہے تو وہ اللہ پاک کا دوست نہیں اور جنت میں تو اللہ پاک کے صرف دوست ہی جاسکتے ہیں۔ کسی بھی صورت اللہ پاک کا کوئی دشمن جنت میں نہیں جاسکتا ہے۔ یہاں اکثر نام نہاد پیر اور عامل خود بیمار اور دوائیاں کھاتے ہیں اور اپنے مریدوں کو تعویز پر تعویز دیتے ہیں اور اکثر عوام بھی نہیں سوچتی کہ جو خود اپنے تعویز سے ٹھیک نہ ہوا ہمیں کیا خاک ٹھیک کرے گا؟ ایک بھیڑ چال لگی ہوئی ہے۔ اصل روحانی بندہ تمام بیماریوں اور پریشانیوں سے آزاد ہوتا ہے کیوں کہ بیماری لگتی ہی تب ہے جب جسم کے مطلوبہ حصہ میں روح کی طرف سے کرنٹ یا برقی رو کم بہتی ہے۔ آپ وہ کرنٹ اور برقی رو پوری کر دیں، بیماری ختم ہو جائے گی۔ اگر کسی وجہ سے اصل روحانی بندہ کی برقی رو کم ہو جائے تو وہ خود کو ٹھیک کر لیتا ہے۔ کچھ ایسی بیماریاں جہاں برقی رو بہت تیزی سے کم ہوتی ہے، وہاں دوائی استعمال کی جاتی ہے لیکن روحانی بندہ دوسروں کی نسبت جلد ٹھیک ہو جاتا ہے۔ روحانی بندہ کو کبھی بھی کوئی لاعلاج بیماری نہیں ہوتی۔ اب اکثر لوگ کسی دوسرے بزرگ کے قصے کہانیوں میں لگے رہتے ہیں۔ اس نے ایسے کر دیا، اس نے ویسے کر دیا، بھائی آپکی بات درست ہے بھی تو وہ اسکی کہانی ہے۔ تمہاری خود کی کیا کہانی ہے؟ تم نے خود کیا کیا ہے؟ اور اکثر کہتے ہیں اس نے ایسے لکھ دیا اس نے ویسے لکھ دیا۔ بھائی آپ نے خود بھی کچھ لکھا ہے کہ نہیں؟ اگر آپ نے خود کچھ نہیں لکھا تو کیا فائدہ، صرف باتوں سے تو کچھ نہیں ہوتا۔ بات کو سمجھیں آپ خود ایک روح کے علاوہ کچھ بھی نہیں اور آپکی اصل کہانی اپنی روح سے واقف ہونا ہے۔ اب کوئی روح کے دروازے بتاتا ہے، کوئی کچھ۔ جب پوچھیں آپ نے خود یہ دروازے دیکھے ہیں؟ جواب ہوتا ہے نہیں۔ جب آپ نے خود وہ چیز دیکھی ہی نہیں تو وکالت کس چیز کی؟ بحث کس چیز کی؟ روحانی آنکھ دیکھتی ہے کہ نور، نور سے روح، روح نے مٹی کے جسم کے اوپر سات پرت، سات پرت مٹی کے جسم سے منسلک ہیں اور سات جگہوں پر انرجی منتقل کرتے ہیں۔ انرجی مٹی کے جسم میں گھومتی ہے، جہاں یہ عمل ہو رہا ہے۔ انرجی گھوم رہی ہے انکو انرجی سنٹر یا چکرا کہتے ہیں (سات تعداد اس لیے درست معلوم ہوتی ہے کہ سات مین کلر ہیں اور روح کا ہر پرت ایک رنگ رکھتا ہے۔ جو انکی تعداد چھ یا نو کرتے ہیں وہ غلط معلوم ہوتی ہے کیونکہ مین کلرز سات ہی ہیں اور کچھ پہلا حصہ ناف سے شروع کرتے ہیں وہ بھی درست نہیں لگتا کیونکہ پھر نیچے والا حصہ کیسے حرکت کرے گا؟ ریڑھ کی پہلی ہڈی پر پہلا روح کا سوئچ یہ چکرا ہے، جو جسم کے مین فنکشن کو برقرار رکھتا ہے) یہ مین سات ہیں آگے مزید تقسیم سے یہ 114، اور مزید تقسیم جو گیارہ، مزید ہیں۔ تو کل 125 بنتے ہیں۔ اگر تو آپ اپنی روح سے واقف ہو گئے ہیں، مبارک ! اگر نہیں تو بھائی کوشش کرو کوئی تمہارا سفر نہیں کرے گا۔ یہ سفر آپکو خود کرنا ہے اکثر نام نہاد پیر اور عامل ظاہری حلیہ بہت کمال بناتے ہیں۔ لیکن عملی طور پر گند میں لپٹے ہوئے ہیں یہ مراقبہ اندر سے خود بخود صفائی کرتا جاتا ہے۔ لیکن آپکی نیت اللہ پاک کا حکم ماننا ہونی چاہیے کہ "اور تمہارے اندر۔ پھر تم دیکھتے کیوں نہیں" اللہ پاک کا حکم مان کر اپنے اندر دیکھیں اپنی روح کو تلاش کریں ثواب بھی ملے گا سکون بھی بیماریوں سے نجات بھی اور اللہ پاک بھی۔ یہ مراقبہ آپکو آپکی روح سے واقف کرواتا ہے۔ اور آپکی روح میں پہلے ہی تمام علوم موجود ہیں۔ صرف پردہ ہٹانا ہے۔ روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ قائم مقام سربراہ کل حقیقی سلاسل عالیہ اگر آپ بھی اپنی روح کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو اپنا واٹس ایپ نمبر کمنٹ کریں۔ آپ کو مرشدِ کامل روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ صاحب کی جانب سے ہدایات و تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ ہدایات و تفصیلات میں آپ کو کتاب عرفانِ خودی عرفانِ خدا کی فری پی ڈی ایف بھیجی جائے گی اور کتاب میں روحانیت و مراقبہ کے حوالے سے آپ کو پوری تفصیل ملے گی۔ جو کہ مرشدِ کامل روحانی ماسٹر سید ظہیر حسین شاہ صاحب کا اپنا ذاتی و روحانی سفر ہے۔ اور کچھ پیغامات ملیں گے۔ یہ پوسٹ آگے شئیر لازمی کریں تا کہ حقیقی علم و معرفت کی باتیں تمام لوگوں تک پہنچ جائیں۔ شکریہ۔
ایسے ھی لکھا کہ روحانی بندہ بیماریوں اور غم سے آزاد ھوتا ھے۔
تو انبیاء علیہ السلام نے بیماری بھی دیکھی ھیں غم بھی دیکھے ھیں۔انکی روحانیت کو کوئی کچھ نہیں کہ سکتا انکی روحانیت بلا تعطل اللہ کے سامنے عروج پاتی رھی۔اور میرا ایمان ھے کہ امتی کو روحانیت نبی سے ملتی ھے۔
تو اسی بات کو اگر دیکھتا ھوں تو ثاقب صاحب کی بات سمجھ سے باھر نظر آتی ھے۔پھر احادیث میں واقعات موجود ھیں کئی صحابہ نے بیماری کے دن دیکھے اور قیامت تک آنے والے اولیاء صحابہ سے بلند رتبہ نہیں پاسکتے صحابہ کی روحانیت انکے بعد کوئی نہیں بتاسکتا۔
پھر اب یہ باتیں دیکھیں پڑھیں تو کچھ الگ ھی نظر آتی ھیں۔🙏🙏🙏🙏🙏
2026-09-04 17:41:13
0
bilalniazi#786## :
جب غم نہ ہو گا تو وجد کیسے طاری ہو گا
رھنمائی فرمائے
2026-09-16 06:28:16
1
Eisha_Shezadi :
مراقبہ کی اجازت کسے ملے گی اور اس سے پہلے کی تسبیات کیا کرنی ہوگی
2026-08-25 21:15:42
2
Bia_Abbas :
maraqba Kiya Hy or kese krty hyn
2026-08-28 06:15:31
0
Sarfraz Ali Mehboob :
اسکا آپ کو نہیں پوچھا جائے گا آپ کدھر جا رہے ہو یہ سوال ضرور ہوگا
2026-09-06 14:52:08
1
رنگپور :
ایک سوال عرض ہے ؛
روح کیسی ہے اس کی شکل ہے یا نہیں اگر ہے تو کیسی ہے۔۔؟
2026-08-26 02:47:16
0
Ghulam m :
jis ka kam uc ko sajy
2026-08-28 14:05:41
2
حیدرم :
Maulla Khush rakhy Shah ji 🙏
2026-09-14 17:12:23
1
جنید :
انبیاء کامل انسان تھے وہ بھی بیمار رہے۔دکھ اور غم دنیاں کیلئے بات اور ہے۔اللہ کیلئے دکھ اور غم اور ہے اس پر خیالات بھی الگ اور جوابات بھی الگ۔شاہ شمس تبریز سولی پر کیوں تھے؟
2026-08-27 18:08:23
4
Rabia :
jin logo main rohaniyat hoti hain un par azmaish or dukh b zyada aty hain
2026-09-17 20:25:38
0
Heerkhan 🦅 :
kindly sir buht dafa dill karta hai bande ke aik aik swal ka jwab دلیل se dea jae kia hosakta hai cuhup rhna pardta hai or sum log wase he logo ko khud se mantne hai ye nhi hona cahee hosakta hai wo amm insano se be bad tar ho
2026-08-27 01:10:44
1
BABAR KHAN :
hi Mara phyri Murshad pak
2026-09-16 05:45:42
0
Bint-e-yousaf💗 :
🙏
2026-09-14 03:01:40
0
سفر آخرت 🤍 :
2026-09-14 19:09:10
0
. :
ALLAH madad kr raha ha Kara ga bi inshallah
2026-08-25 15:17:03
0
fayyazmehmood4all :
آقا مولا سیدنا حضور ایوب علیہ السلام کا جسمانی تکالیف امراض کا علاج کسی انسان کے بس میں نہیں تھا نہ ھی کسی نے علاج کیا انہیں اللہ کریم نے اپنے امر کریم سے مکمل بہترین شفاء سے نوازا
تو کیا سیدنا ایوب علیہ السلام روحانی نہیں تھے ؟
روحانیت تو ضرور ترقی پالے گی اگر شریعت محمدی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پر خلوص باعمل ھو۔ضرورت دین اسلام کی شریعت کو سیکھنے اس پر عمل کرنے کی ھے میں سمجھتا ھوں کہ پہلے یہ مرحلہ ضروری ھے یہ صحیح نہیں تو آگے کچھ نہیں۔سب سے بہترین ذکر اور قرب کا ذریعہ نماز ھے۔اللہ کریم ھم سب کو وہ نمازیں نصیب فرمائے جو مومن کی معراج ھے۔معراج ظاھر ھے جب نصیب ھوگی تو روح کا معاملہ بھی روح کا مالک اس قابل کردے گا ان شاء اللہ۔
یہ میری سوچ ھے میں کسی کو غلط صحیح نہیں کہہ رھا ھوں نہ ھی مجھے حق ھے بس دعا ھے کہ رب کریم میری اصلاح پہلے فرمادے میں زیادہ گناہ گار ھوں
2026-08-29 13:00:45
6
fayyazmehmood4all :
قائم مقام کل حقیقی سلاسل عالیہ
اس کا کیا مطلب ھے
2026-09-04 17:06:31
0
fayyazmehmood4all :
السلام علیکم۔
ثاقب صاحب مہربانی فرما کر اس کا مطلب سمجھائیں
2026-09-04 17:05:23
0
musa mehar :
rohanyat mein humare Sath koi anarji bhi Hoti he asa lagta he jese humari roh zikr kr Rahi he allah allah
2026-08-26 16:34:10
0
zinda lash 786 :
us insan k zameer btaye ga or agr hmy janna ho to hmary pas ruhanii ankh Hina chahy.
2026-08-27 05:50:25
0
AllahDitta :
2026-09-25 18:06:54
0
❤️🩹خدا پرست❤️🩹 :
2026-09-25 06:56:51
0
fayyazmehmood4all :
ثاقب صاحب کی باتیں سمجھ سے بالا تر ھیں
🙏
اور ایک دعوی تو بالکل ھی سمجھ سے باھر ھے۔کہ ثاقب صاحب نے لکھا ھے قائم مقام کل حقیقی سلاسل عالیہ۔
اب غور کریں پاکستان اور پاکستان سے باھر بھی سلاسل عالیہ ھیں کیا انکے سرپرست نہیں ھیں؟ کوئی زبردست کسی کے گھر کا بڑا کیسے بن سکتا ھے۔امید ھے کہ تمام اہل سلسلہ صاحبان غور فرمائیں گے اور میری اصلاح کے لئے کچھ وضاحت بھی فرمائیں گے
2026-09-04 17:29:02
0
> A. * :
2026-08-27 09:29:55
0
Haider Haider :
ماشاءاللہ بہت زبردست حقیقت پر مبنی تحریر ماشاءاللہ
2026-08-25 20:08:13
0
To see more videos from user @mohammadsaki007, please go to the Tikwm
homepage.