@mianirshadjournalist: رحیم یار خان میں 12 ربیع الاول کے موقع پر جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ شہر کی اہم شاہراہیں، بازار اور چوراہے سبز جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجا دیے گئے، جبکہ مختلف مقامات پر میلاد النبی ﷺ کی محافل جاری ہیں۔ اس موقع پر سب انسپکٹر مختیار مکی نے انتہائی خوبصورت اور پُرسوز انداز میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جس نے سماں باندھ دیا۔ نعتِ رسول ﷺ کے ذریعے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا گیا۔