@alfaz.e.dil23: جان وارنے کے جھوٹے دعوے نہیں آتے مجھے، میں محبت کو لفظوں میں سجانے سے زیادہ اسے نبھانا جانتا ہوں۔ میں آپ کو یہ وعدہ نہیں دوں گا کہ ہر مشکل میں اپنی جان آپ پر وار دوں گا، مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ جہاں تک میری حیثیت ہوگی، وہاں تک آپ کے ساتھ کھڑا ملوں گا۔ آپ کے اچھے دنوں میں تو ہر کوئی اپنا بن جاتا ہے، مجھے تو آپ کے بُرے وقت میں اپنی پہچان دینی ہے۔ جب دنیا آپ سے منہ موڑ لے، جب اپنوں کے رویّے بدل جائیں، جب آپ کو لگے کہ کوئی آپ کا نہیں رہا، تب بھی میری موجودگی آپ کوخاموشی سے اپنا ہونے کا یقین دے گی۔ میں بڑے بڑے دعوے نہیں کرتا، نہ محبت کے قصے سنا کر آپ کو یقین دلاتا ہوں، میری وفا کا انداز تھوڑا خاموش ضرور ہے، مگر بہت گہرا ہے۔ میں یہ نہیں کہوں گا کہ آپ کے لیے ستارے توڑ لاؤں گا، مگر آپ کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر اپنی مسکراہٹ بھول جاؤں گا۔ میں آپ کو یہ نہیں کہوں گا کہ دنیا کے خلاف آپ کے لیے لڑ جاؤں گا، مگر اگر آپ سچ پر ہوئے تو اپنی حد تک آپ کا ساتھ ضرور دوں گا۔ میری محبت کا مطلب خود کو مٹا دینا نہیں، بلکہ آپ کو اپنی ذات میں وہ مقام دینا ہے جہاں آپ کو کبھی اپنی اہمیت پر شک نہ ہو۔ میں ہر وقت آپ کے ساتھ چلنے کا وعدہ نہیں کرتا، مگر جب آپ کو سہارا چاہیے ہوگا، میں اپنے قدم روک کر آپ کا انتظار ضرور کروں گا۔ آپ گر پڑو تو آپ کو اٹھانے کی کوشش ہوگی، آپ تھک جاؤ تو آپ کے لیے سکون بننے کی کوشش ہوگی، اور آپ خاموش ہو جاؤ تو آپ کی خاموشی سمجھنے کی کوشش ہوگی۔ کیونکہ محبت صرف یہ نہیں کہ کوئی کہے "میں آپ پر جان دیتا ہوں"، محبت تو شاید یہ ہے کہ کوئی آپ کی عزت، آپ کی خاموشی،آپ کی کمزوری اور آپ کی حقیقت سب جان کر بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہے۔ سو میں بھی جان وارنے کے دعوے نہیں کرتا، بس اتنا جانتا ہوں کہ میری محبت جتنی ہے، میری وفا جتنی ہے، میری حیثیت جتنی ہے، میں اتنی ہی سچائی سے آپ کے ساتھ کھڑا ملوں گا_ 🥹❤️ #deepliness #uktiktok🇬🇧uk #ukpoetry #viral_video❤️ #fypシ゚viral🖤tiktok☆♡🦋myvideo🤗foryou

الفاظ دل 🇬🇧
الفاظ دل 🇬🇧
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 25 August 2026 14:44:32 GMT
20169
936
11
201

Music

Download

Comments

muhammadbilalsafdar
Bilal Safdar :
how to copy caption🙂
2026-08-25 15:47:39
0
maharnadeem8647
Muhammad Nadeem 7260 :
❤️❤️❤️$3N
2026-08-26 12:28:34
0
amirhyat723
Ch Aamir 143 :
❤️❤️❤️
2026-08-26 16:12:51
0
user115583399
Habib Khan :
🥰🥰🥰
2026-08-26 04:23:40
0
hazrat.maaz.u1o
H Maaz محمدی :
❤️❤️❤️
2026-08-26 03:55:00
0
shah.nawaz0077
shah nawaz007 :
🥰🥰🥰
2026-08-26 01:41:53
0
jamabbas12
jamabbas6347 :
❤️❤️❤️
2026-08-25 19:32:32
0
princes0034
princes0034 :
😔😔😔
2026-08-25 18:49:20
0
dilshadhussain966
𝓓𝓲𝓵 𝓼𝓱𝓪𝓭 :
🤲🤲🤲
2026-08-25 14:54:36
0
dilshadhussain966
𝓓𝓲𝓵 𝓼𝓱𝓪𝓭 :
🥰🥰🥰
2026-08-25 14:54:30
0
hilal..3333
HiLaL khAN ♥️ :
💔
2026-08-26 17:33:04
0
To see more videos from user @alfaz.e.dil23, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About