@mediapointpk: جی سکس میں ایک اور مبینہ کال سینٹر پر این سی سی آئی اے کا چھاپہ، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی سکس میں ایک اور مبینہ غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے ٹیم نے مبینہ کال سینٹر کی تلاشی لی اور اہم شواہد و ڈیجیٹل آلات قبضے میں لیے، تاہم حیرت انگیز طور پر کارروائی کے دوران کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے قبضے میں لیے گئے ڈیجیٹل آلات کی جانچ پڑتال کے بعد مزید کارروائی متوقع ہے۔ حالیہ دنوں میں اسلام آباد میں مبینہ غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آئی ہے، تاہم بعض چھاپوں میں مشتبہ افراد کے موقع سے فرار ہونے کے باعث گرفتاری نہ ہونے پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جی سکس کی تازہ کارروائی اور کسی گرفتاری نہ ہونے کی باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ #islamabadpolice #fia #nccia #callcenters #scam