@uktiktokac15n: موت کی جدائی جیسے کسی اپنے کا ہمیشہ کے لیے دنیا سے چلے جانا۔ وہ رخصتی جس کے بعد نہ کوئی فون آتا ہے نہ کوئی دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، نہ کوئی آواز دوبارہ سنائی دیتی ہے۔ انسان لاکھ چاہے، مگر ایک بار پھر گلے لگانے معافی مانگنے یا صرف ایک نظر دیکھ لینے کی خواہش بھی ادھوری رہ جاتی ہے۔ موت صرف ایک انسان کو نہیں لے جاتی وہ اس کے ساتھ بے شمار یادیں ادھورے خواب ان کہی باتیں اور زندگی کا ایک پورا باب بھی اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔ وقت زخم پر گرد تو ضرور بچھا دیتا ہے مگر بعض لوگوں کی کمی کبھی ختم نہیں ہوتی۔ وہ ہر دعا ہر خوشی اور ہر خاموش لمحے میں یاد آتے رہتے ہیں۔ لیکن ایک مومن کے لیے یہی امید سب سے بڑا سہارا ہوتی ہے کہ اگر دنیا میں ملاقات ممکن نہ رہی تو اللہ کی رحمت سے جنت میں دوبارہ ملنے کی آرزو باقی رہتی ہے۔ اسی امید کے ساتھ دل صبر کرنا سیکھتا ہے اور اپنے پیاروں کے لیے دعا کرتا رہتا ہے۔ #fatherdaughter #foryou #unfreezemyaccount #everyone