@butterflllyy4: تمہاری تصویر کو گھنٹوں تک دیکھ کر مسکرانا، یہی تو میری محبت کا واحد اور آخری سہارا ہے۔ کبھی کبھی جب میں تمہاری تصویر کھولتی ہوں تو جانے کتنی دیر تک خاموشی سے اسے دیکھتی رہتی ہوں۔ تم تو تصویر میں بالکل خاموش ہوتے ہو، مگر میں تمہاری اسی خاموش تصویر سے نہ جانے کتنی باتیں کر لیتی ہوں۔ کبھی تمہیں اپنے دن بھر کی باتیں سناتی ہوں، کبھی اپنے دل کی کیفیت بتاتی ہوں، کبھی تمہاری کہی ہوئی باتیں یاد کرکے مسکرا دیتی ہوں اور کبھی انہی یادوں میں آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ عجیب سا تعلق ہے تمہاری تصویر سے، تم سامنے نہیں ہوتے، پھر بھی تم سے باتیں ختم نہیں ہوتیں۔ شاید محبت کا سب سے خوبصورت اور سب سے دردناک پہلو یہی ہے کہ جب انسان پاس نہ ہو تو اس کی ایک تصویر بھی پوری دنیا بن جاتی ہے #viralvideo #fypage #poetry #sad #foryou