@dr.soul99: کچھ رشتے وقت کے ساتھ ایک ایسے ویرانے میں بدل جاتے ہیں، جہاں نہ کوئی شکوہ بچتا ہے اور نہ ہی لبوں پر کوئی گلہ سوچتا ہوں تو عجب تماشا لگتا ہے اس دنیا کاجہاں لوگ اپنے چاہنے والوں کے لیے وقت کے ایک ایک پل کو ترس جاتے ہیں اور وہ ہیں کہ اپنی ہی دنیا کی رونقوں، اپنی ہی مشروفیات اور دوسروں کی محفلوں میں مسکرانے کی فرصت تو رکھتے ہیں، مگر ہمارے لیے ان کے پاس گھنٹوں کی تو دور کی بات ایک لمحے کا بھی سکون نہیں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ انسان لاکھ مصروف سہی، مگر چاہت اگر خلوص بھری ہو تو وہ پتھر چیر کر بھی راستہ نکال لیتا ہے، وقت کی کون سی بات ہے۔ ایک چھوٹا سا پیغام بھی ہمارے ویران دل کو گلزار کرنے کے لیے کافی ہوتا، مگر ہم شائد اس مفت مل جانے والے احساس کی زد میں آ گئے، جنہیں بآسانی پا کر لوگ قدر کھو بیٹھتے ہیں۔ ان کا یہ گمان سو فیصد سچی بنیادوں پر ہے کہ ہم کہیں جا ہی نہیں سکتےکیونکہ ہماری کمزوری ہماری وہ ہے پناہ محبت ہے جو ہمیں ان کی دہلیز سے باندھ رکھتی ہے۔ ہم بولیں تو کس منہ سے؟ بولیں گے تو الزام کا پورا طوفان ہمارے سر پر سجا دیا جائے گا غلطی ہماری ہی مانی جائے گی اور آخر کار جھکنا بھی ہمیں ہی پڑے گا۔ اور پھر پھر زندگی میں ایک ایسی خاموش اور بھیانک حد آ جاتی ہے جہاں شکایتیں دم توڑ دیتی ہیں۔ شکوے ختم ہو جاتے ہیں، دل اندر سے ریزہ ریزہ ہونے لگتے ہیں، اور تعلق کی ڈور صرف اس ایک فریب پر ٹوٹ جاتی ہے کہ جب کسی کے دل سے آپ کی کوئی اہمیت ہی مٹ جائے، تو وہاں خاموشی کا سسکنا ہی مقدر رہ جاتا ہے۔

Dr.soul99
Dr.soul99
Open In TikTok:
Region: PK
Tuesday 25 August 2026 18:14:07 GMT
1382
56
4
6

Music

Download

Comments

ukaccountwww.com
No name :
2026-08-25 19:30:45
0
zebidamkuri
zuhanktkzuhanktk :
😔😔😔
2026-08-25 18:48:01
0
user3140677837859
user3140677837859 :
💔
2026-08-25 18:24:24
0
shayat927
ShayatRS :
. ?
2026-08-25 19:51:39
0
To see more videos from user @dr.soul99, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About