@jhonvibes0: مَیں نے تُمہیں دیکھا، تو اِس راز کو پایا کہ، بصارت اپنے پسندیدہ ترین شخص کو، دیکھنے سے عُمر دراز ہوتی ہے۔ تُمہاری آواز سُنی تو، سَماعت کا ہونا سمجھ میں آیا۔ تمہیں محسوس کیا تو احساس ہوا کہ ایک گوشت کا ٹُکڑا دل کیسے ہوتا ہے۔ اور دماغ میں یادداشت کا خانہ کیوں ہوتا ہے۔ تُمہارا ہونا آگاہی ہے ایسی باتوں کی، جو مُحبّت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ میرے محبُوب تُمہارا ہونا زندگی ہے، اور میں اپنی زندگی سے بیحد محبت کرتا ہوں_🤌🌸🩵 #fyp