@kurramagency08: کرم کے امن پر دو ٹوک پیغام ایڈووکیٹ وحید اللہ ہاشمی نے شیر افضل مروت سے دو ٹوک سوال کیا: "کرم کے امن کے حوالے سے آپ عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟" شیر افضل مروت نے جواب دیتے ہوئے کہا: "کرم کے لوگو! آپ کا امن آپ کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔ اس مسئلے نے آپ کے امن کو بھی تباہ کر دیا ہے اور اپنے بچوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ باز آ جاؤ۔ یا ادھر جنت ملے یا دوزخ، لیکن اس دنیا کو آپ لوگوں نے دوزخ بنا دیا ہے۔ اگر عوام بیدار نہ ہوئے تو پھر کچھ بھی ہو سکتا ہے۔" اس موقع پر ایڈووکیٹ وحید اللہ ہاشمی نے آخر میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امن قائم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور علاقے میں پائیدار امن قائم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کرم کے عوام امن چاہتے ہیں، اپنے بچوں کا محفوظ مستقبل چاہتے ہیں اور مزیدبدامنی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ کرم کو جنگ نہیں، پائیدار امن چاہیے۔ #kurram_agency #bagan #Kurram #kurram_sadda #unfreezemyaccount