@swat.kabal.news11: 37 سالہ دشمنی کا اختتام، قلاگے میں تاریخی صلح 🤝❤️ الحمدللہ ثم الحمدللہ! آج قلاگے میں ایک خوش آئند اور تاریخی دن رقم ہوا، جہاں شیر بہادر بیلہ، قلاگے اور محمد علی جان نانا کے خاندانوں کے درمیان 37 سالہ دشمنی کا باوقار اختتام ہوا اور دونوں فریقین نے باقاعدہ صلح کرلی۔ اس عظیم صلح میں قلاگے جرگہ مشران، علمائے کرام، قلاگے کے مشران، اوورسیز حضرات اور علاقے کی دیگر معزز شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔ خصوصاً احمد خان جبگئ، امیر چمن خان تور منگ درہ اور خان سربالا کی دن رات کوششوں، جبکہ امیر باچا، محمد جلیل، رشید خان اور دیگر حضرات کی کاوشوں سے یہ دیرینہ تنازع ختم ہوا اور علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ❤️ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، معاف کیا اور قرآنِ کریم پر حلف اٹھایا کہ آئندہ ایک دوسرے کے خلاف دل میں بھی کوئی غلط خیال نہیں رکھیں گے اور امن و بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزاریں گے۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے دونوں خاندانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اللہ تعالیٰ قرآنِ کریم میں فرماتا ہے: "وَالصُّلْحُ خَيْرٌ" "اور صلح بہتر ہے۔" (سورۃ النساء: 128) نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "کیا میں تمہیں روزہ، نماز اور صدقہ سے افضل عمل نہ بتاؤں؟ وہ باہمی صلح کرانا ہے۔" (سنن ابی داؤد) ایک اور حدیث: "جو شخص لوگوں کے درمیان صلح کرائے اور خیر کی بات کہے، وہ جھوٹا نہیں ہے۔" یہ صلح اس بات کی خوبصورت مثال ہے کہ معافی، برداشت اور بھائی چارہ دشمنی سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ صلح کی اس خوشی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کی۔ مہمانوں کی خاطر تواضع کے لیے دیگیں پکائی گئیں اور بھینس ذبح کرکے کھانا تیار کیا گیا۔ دونوں فریقین نے صلح میں شریک تمام مشران، علمائے کرام، جرگہ ممبران، اوورسیز حضرات اور تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ 37 سالہ دشمنی کا خاتمہ، ایک نئی شروعات کا آغاز! اللہ تعالیٰ اس صلح کو ہمیشہ قائم رکھے، دونوں خاندانوں میں محبت و بھائی چارہ پیدا فرمائے اور پورے علاقے کو امن و سکون عطا فرمائے۔ آمین صلح کے حوالے سے مشران نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کی
چاچی چا هم دا روغه کڑی ده اللہ تعالیٰ دی خوشحالی ساتی او دواړو خاندانونو ته ډیره ډیره مبارکی. جوند ډیر خوګ دی ده دشمنې نه هیس نه جوړیګی. 🥰🥰🥰
2026-08-26 21:57:25
0
Alam Zeb :
ډېر درانه خواږه پښتانۀ او بل چي کم ناظم صاحب کمي خبرې ؤکړي آفرین دي وي
2026-08-26 16:18:36
1
Shah Khalid :
very excellent Action 👍👍🤲🤲🥰🥰god bless u all 👌👌👌👌👌👌🥰🥰🥰🥰🥰👍
2026-08-27 00:01:50
0
ABK_Kîñg_002👑✌️ :
Speen DaDa 🌹 Da Gret speen DaDa🫀🔥🔥
2026-08-26 21:50:37
0
khan g :
good yara
2026-08-26 11:53:20
0
Ali sher pk swat :
چاچی دہ روغ کڑی اللہ تعالیٰ دی خوشحالی ساتی
2026-08-26 07:30:21
26
𝕄U𝐇AMMHD 𝕀qba𝐥 KhAn🚩 :
دواړ و خاندانووتہ مبارک باد 🌹
2026-08-26 07:12:51
10
🍁Noor Afzal Shah🍁 Swati🇦🇫 :
دو آدمیوں کی درمیان صلح کرانا نماز سے بہتر عمل ہے۔۔۔۔جزاک اللہ خیر
2026-08-26 06:30:19
6
imrankhanpk22 :
والصلح خیر❤️❤️❤️
2026-08-26 11:45:44
0
Akhtar Ali :
ماشاءاللہ ڈیر خا اللہ پاک یو اتفاق نصیب کا امین
2026-08-26 18:31:22
1
🌸بلال خان 🌸 :
اللہ دہ ٹول پوختانہ داسی روغ کڑی دا یو بل سارا 🥰🥰🥺🥺🥰🥰
2026-08-27 01:10:25
1
sultanrom :
کا داسی دے ٹولو پختنو یوبل معاف کو نو ڈیر بہ خہ وی
2026-08-26 08:09:50
3
pukhutun pukhutun :
الله تعالٰی د رضا دپارہ پحتنو د یوبل نہ پہ احلاص صبر مینہ او محبت کہ محکے شی آخری فیصلہ یی اوم دا روغہ جوڑہ او صلح پہ حپلو بچو او پہ زان رحم اوکڑے
2026-08-26 13:50:25
1
Akhtar Zada :
Masha allah mabrook mabrook
2026-08-26 06:38:50
1
راشید خان :
سبحان الله سبحان الله سبحان الله جزاك الله
2026-08-26 23:46:56
0
🥀Akhtar 💔Hussain1234🥀 :
2026-08-26 21:25:51
0
Iqbal Hussain :
mashahallah I alhumdullah mashahallah alhumdullah mashahallah alhumdullah mashahallah alhumdullah zabar 10 rorjana deeeeeeeeeer khah Allah Di Darla deeeee ajar dar kri ameeen some ameeen some ameeen
2026-08-26 21:22:13
0
ROMAN KHAN🍷 :
2026-08-27 03:18:05
0
EnTeRtAiNmEnT :
Mubarak shai 🥰❤️
2026-08-27 07:10:32
0
Umer Zada :
زبردست اللہ تعالیٰ اتفاق نصیب کڑی
2026-08-27 03:54:08
0
꧁CHEEKO_JANI ꧂ :
Mubarak she 🥰
2026-08-27 06:01:21
0
taeedkhattak :
جزاك الله خير.الف مبروك
2026-08-26 22:22:30
0
Arsalan3377 :
mashallah
2026-08-26 05:39:41
0
To see more videos from user @swat.kabal.news11, please go to the Tikwm
homepage.