@sadamhussain090: اے باری تعالیٰ! ہمارے بابا جان مرحوم آدم حسین خان نائچ کی تمام خطاؤں، لغزشوں اور گناہوں کو اپنے کرم سے معاف فرما۔ ان کی قبر کو نور سے بھر دے، اسے کشادہ فرما اور جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ بنا۔ ان کی نیک اعمال کو قبول فرما اور ان کی قبر میں راحت، سکون اور اطمینان نازل فرما۔ بروزِ قیامت ان کا نامۂ اعمال داہنے ہاتھ میں عطا فرما اور حساب کتاب آسان فرما۔ انہیں آقا نامدار حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شفاعت نصیب فرما اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما آمین یا رب العالمین