اب مجھے الجھنا نہیں آتا
اب میں ہار مان جاتا ہوں
بحث نہیں کرتا
بس خاموش ہو جاتا ہوں
پہلے جواب دیتا تھا
اب سوال ہی نہیں کرتا
پہلے روک لیتا تھا
اب جانے دیتا ہوں
دل پر پتھر رکھ کر
مسکرا دیتا ہوں
اندر طوفان ہو
باہر سکون کا مکھوٹا پہن لیتا ہوں
لوگ کہتے ہیں بدل گئے ہو
میں کہتا ہوں بس تھک گیا ہوں
اتنا ٹوٹا ہوں
کہ جوڑنے کا حوصلہ نہیں بچا
اتنا رویا ہوں
کہ آنسو بھی شرما جاتے ہیں
اب امید نہیں کرتا
نہ وعدے مانگتا ہوں
نہ کسی کا انتظار
بس اکیلا چل پڑتا ہوں
درد سہنا سیکھ لیا
زخم چھپانا سیکھ لیا
رشتے نبھانا چھوڑ دیے
خود کو سنبھالنا سیکھ لیا
اب کسی کے آگے نہیں جھکتا
بس سر جھکا کر گزر جاتا ہوں
کیونکہ اب مجھے الجھنا نہیں آتا
اب میں ہار مان کر
خود سے صلح کر لیتا ہوں_
#Raجpoot 🙃🤍
2026-08-26 21:47:33
0
To see more videos from user @mysteriousgurl73, please go to the Tikwm
homepage.