@gohar.ullahdawar: پیارے بھائی مظہر کے لیے دعاؤں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ❤️ الحمدللہ، آج جب ہمارا پیارا مظہر مشکل وقت سے گزر کر صحتیابی کی طرف بڑھ رہا ہے تو ہم ان تمام لوگوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔ 🤲❤️ جنہوں نے سورۃ یٰسین کی تلاوت اور ختم کیا، جنہوں نے قرآنِ پاک کے ختم کیے، جنہوں نے نوافل ادا کیے، تہجد میں دعائیں مانگیں، صدقات دیے اور ہر طرح سے مظہر کی صحت و سلامتی کے لیے اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑائے—ہم آپ سب کے بے حد ممنون ہیں۔ خاص طور پر مظہر کے وہ تمام قریبی دوست، عزیز اور احباب جنہوں نے صرف دعا ہی نہیں کی بلکہ مشکل وقت میں اس کے ساتھ کھڑے رہے، ہسپتال میں اس کے پاس رہے، ہر ضرورت میں تعاون کیا اور ہر لمحہ اس کا حوصلہ بڑھایا، آپ سب کا یہ خلوص اور محبت ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔ ❤️ اللہ تعالیٰ آپ سب کی دعاؤں، محبتوں، نوافل، تلاوتوں اور ہر نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور آپ سب کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲 مظہر کے لیے دعا کرنے والے ہر ایک شخص کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ مظہر کو مکمل اور جلد صحتیابی عطا فرمائے اور اسے ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔ ❤️�