ویسے ہر انسان فطری طور پر موسیقی سے لگاؤ رکھتا ہے۔ کوئی کم سنتا ہے، کوئی زیادہ، لیکن موسیقی سے محبت ہر انسان کے اندر کہیں نہ کہیں ضرور موجود ہوتی ہے۔ کسی کو کسی زبان کا سنگر پسند ہوتا ہے، کسی کو کسی اور زبان کا۔
لیکن میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ اپنی بلوچیت، اپنی ثقافت اور اپنی مادری زبان کو پروموٹ کروں۔
بلوچی موسیقی کے خوبصورت سنگر رامین بلوچ سے میری آج تک کبھی ملاقات نہیں ہوئی، لیکن دل سے یہ بات کہتا ہوں کہ اگر زندگی میں کبھی ان سے ملاقات ہوئی تو میں ان کے قدموں میں بیٹھ کر بھی ان کی عزت کرنے سے گریز نہیں کروں گا۔ میں زندگی میں کبھی کسی کے پاؤں میں نہیں گرا، لیکن اس نوجوان کی آواز اور بلوچ سنگیت کے لیے اس کی محنت ایسی ہے کہ دل خود بخود اس کی عزت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔
رامین بلوچ نے بلوچ سنگیت، بلوچی لہجے اور ہماری زبان کو واقعی ایک نیکسٹ لیول پر پہنچایا ہے۔ ماشاءاللہ، کیا شاندار اور آؤٹ اسٹینڈنگ آواز ہے بھائی! ❤️اللہ پاک رامین بلوچ کو مزید ترقی، کامیابی، عزت اور شہرت عطا فرمائے۔
دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود اپنی بلوچ قوم سے میری دل کی اپیل ہے کہ اس نوجوان کو بھرپور سپورٹ کریں۔ ایسے باصلاحیت لوگوں کو ہماری محبت، حوصلہ افزائی اور سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔
رامین بلوچ، تم صرف گانا نہیں گا رہے، تم ہماری زبان، ہماری ثقافت اور ہماری شناخت کو دنیا تک پہنچا رہے ہو۔ ❤️بلوچ سنگیت زندہ باد! ❤️بلوچی زبان زندہ باد!
بلوچ ثقافت زندہ باد!