@immuhammadsohailafridi: میرے قائد جناب عمران خان صاحب نے اقوام متحدہ سمیت ہر فورم پر حضرت محمد ﷺ کی شان، سیرت اور پیغامِ رحمت کو دنیا کے سامنے بہترین انداز میں پیش کیا۔ حضرت محمد ﷺ ہمارے آخری نبی، خاتم النبیین اور رحمت للعالمین ہیں، اور یہ ہمارا ایمان ہے۔ آپ ﷺ کی شان میں گستاخی پوری مسلم امہ کے دلوں کو زخمی کرتی ہے، کیونکہ آپ ﷺ صرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لیے رحمت اور اسوۂ حسنہ ہیں۔ عمران خان صاحب چاہتے تھے کہ پوری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے کہ مسلمان اپنے نبی ﷺ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور آپ ﷺ کی سیرت، تعلیمات اور قرآنِ مجید ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا صوبائی رحمت للعالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب!