@maulanahaideri: اسلام آباد: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ آمد۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ #MaulanaAbdulGhafoorHaideri #sardarayazsadiq #juipakistanzindabad #haiderihouse