@immuhammadsohailafridi: بدقسمتی سے آج مسلمان تعداد میں بہت زیادہ ہونے کے باوجود اس اتحاد اور ایمان کی قوت سے محروم ہیں جس کی ہمیں ضرورت ہے۔ مختلف مسلمان ممالک اور قومیں الگ الگ قیادتوں کو اپنا رہنما بنا کر ان کی پیروی کرتی ہیں، جبکہ رسول اکرم ﷺ کے دور میں مسلمان تعداد اور وسائل میں کم ہونے کے باوجود ایمان کی طاقت سے بڑی بڑی قوتوں کا مقابلہ کرتے تھے۔ غزوات میں صحابہ کرامؓ کی ثابت قدمی اور قربانیوں نے ثابت کیا کہ اصل طاقت تعداد، وسائل یا جدید سازوسامان نہیں بلکہ پختہ ایمان، اتحاد اور اللہ پر یقین ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی