@zoya__naz: فقط ایک لمحہ لگتا ہے اور انسان کے سارے مان ٹوٹ جاتے ہیں ایک لمحہ پہلے تک دل کو یقین تھا کہ سب ٹھیک ہے۔ اور اگلے ہی لمحے وہی یقین ریت کی طرح ہاتھوں سے گر جاتا ہے۔ ہم برسوں لوگوں پر بھروسہ کرتے ہیں، باتیں بناتے ہیں، خواب سجاتے ہیں۔ پھر ایک جملہ، ایک نظر، ایک خاموشی سب کچھ زمین بوس کر دیتی ہے۔ مان ٹوٹنے کی آواز نہیں ہوتی، بس دل کے اندر کہیں چٹخنے کی سی آواز آتی ہے۔ وہ آواز کوئی اور نہیں سن سکتا، صرف ہم رات بھر سنتے رہتے ہیں۔ لگتا ہے جیسے سینے میں کوئی دروازہ بند ہو گیا ہو۔ اور چابی اسی کے پاس رہ گئی ہو جس نے مان توڑا ہے ہم ہنستے ہیں، سب کے سامنے نارمل رہنے کی کوشش کرتے ہیں اندر کہیں بچہ بیٹھا رو رہا ہوتا ہے جسے کسی نے وعدہ کر کے توڑ دیا۔ مان ٹوٹے تو الفاظ بھی بے معنی لگنے لگتے ہیں۔ شکوہ کریں تو لگتا ہے خود کو چھوٹا کر رہے ہیں۔چپ رہیں تو گھٹن بڑھتی جاتی ہے۔ پھر سمجھ آتا ہے کہ توقع ہی سب سے بڑا زخم دیتی ہے۔ ہم نے جسے اپنا سب سے خاص سمجھا، وہی سب سے عام نکل آیا۔اب ہر رشتے کو پرکھنے کا ڈر لگتا ہے۔دل کہتا ہے دوبارہ اعتبار نہ کرنا، ورنہ پھر ٹوٹ جاؤ گے۔ مگر دل ہی تو ہے، بار بار مان لینے کے بہانے ڈھونڈ لیتا ہے۔ شاید اسی لیے انسان تھک جاتا ہے، اندر سے خالی ہو جاتا ہے۔ کیونکہ فقط ایک لمحہ لگتا ہے، اور برسوں کا مان پل میں بکھر جاتا ہے۔ #foryou #foryoupage

💔
💔
Open In TikTok:
Region: PK
Wednesday 26 August 2026 18:00:55 GMT
9152
913
13
252

Music

Download

Comments

darwishsalman609
darwishsalman609 :
👍بکل حسبي الله ونعم الوكيل
2026-09-04 18:27:37
1
aamar.butt33
aamir bilal butt :
agr wo khud na ana chaye tu.
2026-09-04 16:54:56
1
zarmala0050
My life S🫶🏻🫂🥹🫀 :
Right
2026-09-04 23:02:19
0
user2132988821134
Mb Mb :
pher ku ku sakoon MN h sar😭😭😭😭😭😭😭😭
2026-09-01 04:04:24
1
matlabi.duniya.0786
Sanam bewafa 0786 :
right
2026-08-31 12:09:39
1
hoorainfatimanaveed
jugnu❤️Saand 🫶 :
♥️♥️♥️
2026-08-27 08:22:04
1
jatti.ji77
شہزادی :
😥😥😥
2026-09-04 13:11:31
1
cuteshezadi56
Cütè تتلی 🦋 :
👍👍👍
2026-08-27 02:40:47
0
user2201671424624
user2201671424624 :
🥰
2026-09-04 19:34:37
1
muqadas.muqadas465
muqadas muqadas :
💯
2026-09-03 21:50:25
0
khan02711
khan :
😭😭😭😭
2026-09-03 01:40:05
1
zunairakhokhar44
zunaira khokhar 74🤨🤨🤨😠😡 :
🥺🥺🥺
2026-09-05 01:29:30
1
sindhi.larki5
Sindhi larki :
😥😥😥
2026-09-05 04:36:25
1
To see more videos from user @zoya__naz, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About