@jhonvibes0: اس کی آواز میرے لیے صرف آواز نہیں، ایک کیفیت ہے۔ وہ جب بولتا ہے تو میں ایک بار اُس کے ہونٹوں سے نکلتے لفظ سنتی ہوں، اور دوسری بار وہی لفظ میری روح کی گہرائی میں اتر کر میری اپنی آواز بن جاتے ہیں۔ پھر نہ جانے کتنی دیر تک اُس کے ہر جملے میں اپنے حصے کی محبت، اپنے نام کی خوشبو، اور اپنے لیے چھپے ہوئے معنی تلاش کرتی رہتی ہوں۔ کچھ لوگ دوا نہیں ہوتے، مگر ان کی آواز ہر درد کا علاج بن جاتی ہے۔ اللہ ہر کسی کی زندگی میں ایک ایسا شخص ضرور رکھے، جس سے چند منٹ کی بات بھی دل کو سکون دے دے، آنسوؤں کو مسکراہٹ میں بدل دے، اور یہ احساس دلائے کہ آپ اکیلے نہیں ہیں۔ ایسے لوگ واقعی زندگی کی سب سے قیمتی نعمت ہوتے ہیں_🤌🌸♥️ #fyp