@mrs.khan71992: بعض اوقات انسان کے ہونٹ وہ کہہ دیتے ہیں جو اس کا دل ہرگز نہیں چاہتا جب دل بہت زیادہ بوجھل ہو جائے، جب اندر کی بے بسی اور خاموش تکلیف لفظوں میں ڈھلنے لگے، تب انسان اپنے لوگوں کو خود سے دور دھکیلنے لگتا ہے جن کی موجودگی اس کے لیے سب سے بڑی پناہ ہوتی ہے۔ میرا غصہ دراصل نفرت نہیں ہوتا بلکہ ایک زخمی احساس کی آخری چیخ ہوتا ہے۔ وہ چیخ جو یہ کہتی ہے کہ میں تھک گیا ہوں، مجھے سمجھو، مجھے چھوڑو مت جانا۔ مگر بدقسمتی سے یہ فریاد اکثر الٹے لفظوں میں باہر آتی ہے۔ اس لیے اگر کبھی میں تم سے یہ کہہ دوں کہ تمہارا ساتھ نہیں چاہیے، تو اس جملے کے پیچھے چھپی حقیقت کو پڑھ لینا... کیونکہ سچ تو یہ ہے کہ میری زندگی کے ہجوم میں تم وہ واحد شخص ہو جس کی موجودگی میرے بکھرے ہوئے دل کو سکون دیتی ہے۔ 🥺💔 #unfreezemyacount🥺💔🥀 #repostrequest🙌 #foryoupage❤️❤️ #fypシ゚viral🖤tiktok☆♡🦋myvideo❤️❤️🥰🥰🥰