@khamosh.siskiyan: محبت میں سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ نہیں ہوتا جب کوئی آپ کو چھوڑ جاتا ہے بلکہ وہ ہوتا ہے جب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ آپ نے کسی ایسے انسان پر اپنا سب کچھ وار دیا جس کی نظر میں آپ کی کوئی اہمیت ہی نہیں تھی ہم نے تو اپنی ہر خوشی اپنی ہر مسکراہٹ اور اپنی روح تک ان کے نام کر دی تھی اس امید پر کہ شاید کبھی ہماری چاہت ان کے دل کو چھو سکے مگر افسوس، ان کی پتھر دلی نے ہمارے خلوص کو کبھی سمجھا ہی نہیں۔ کسی کے پیچھے بھاگتے بھاگتے اور خود کو ان کی نظروں میں معتبر بنانے کی کوشش میں ہم نے اپنی خودداری کا سودا کر دیا اپنی عزتِ نفس کو پامال ہونے دیا۔ آج دل بوجھل ہے اور آنکھیں نم، مگر ایک سکون بھی ہے کہ ہم نے محبت کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔ کمی ہماری چاہت میں نہیں تھی، بلکہ ان کی ظرف اور ان کی نظروں میں تھی جو ایک سچے اور مخلص دل کی قیمت کبھی جان ہی نہ پائے ہم وہ نایاب ہیرا تھے جس کی چمک ان کی اندھی انا کو راس نہ آئی۔ اب کوئی گلہ نہیں کوئی شکوہ نہیں، بس ایک گہرا زخم ہے جو وقت کے ساتھ شاید بھر جائے، لیکن یہ سبق ہمیشہ یاد رہے گا کہ ہر کسی کو اپنے دل کا مہمان نہیں بنایا جاتا اور نہ ہی ہر پتھر کو خدا مانا جاتا ہے۔ ہم بہت کمال کے تھے مگر ان کی بدقسمتی تھی کہ وہ ہمیں سنبھال نہ سکے #sadpoetry #emotionalmusic #melancholyvibes #heartfelt #spilledwords